Tuesday 21 January 2014

حضرت علی رضی اللہ عنہی

ایک مرتبہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ آنسو بہاتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کپڑے کے کونے سے آنسو پونچھتے ہوئے عرض کیا ’’یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں (مہاجرین اور انصار) کے درمیان رشتہ اخوت و بھائی چارہ قائم کیا لیکن مجھے کسی کا بھائی نہیں بنایا؟‘‘
ان کا یہ محبت بھرا شکوہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے، انہیں اپنے ساتھ بٹھایا پھر اپنے سینہ سے لگا کر فرمایا ’’تم دنیا و آخرت میں میرے بھائی ہو۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے مجمع عام میں خطاب کر کے اعلان فرمایا:’’لوگو! یہ علی میرا بھائی ہے یہ علی میرا بھائی ہے‘‘
(رواہ الترمذی ۳۶۵۴)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Archive

Blog Archive