Sunday 13 October 2013

صلواۃ الاسرار

صلواۃ الاسرار، نماز غوثیہ کا طریقہ 

نیت :
نیت کرتا یاکرتی ہُوں۔ دُو رکعت نِفل نماز صلواۃُ الاسرار کی۔ واسطے اللہ تعالی کے۔ مُنہ میرا کعبۃ اللہ شریف کی جانب۔وقت بعد نماز مغرب۔۔۔ اللہُ اکبر

اِس نفلی نماز کو بیشمار مرتبہ پڑھنے کے بعد میں اِس نماز کی تعریف میں اسقدر بھی کہوں تو کافی ہُوگا ۔کہ الحمدُ للہِ عزوجل میں نے یہ نماز زندگی میں اگر بالفرض ۵۰۰ مرتبہ بھی ادا کی ہے۔ تو ایک مرتبہ نھی ایسا موقع نہیں آیا کہ مجھے ناکامی کا مُنہ دیکھنا پڑا ہُو۔
اِسلئے میرے پاس جب جب کوئی مُبتلائے مصیبت آتا ہے ۔ تب میں اُسے بھی اِس نفلی نماز کی ترغیب ضرور دِلاتا ہُوں جسکے جواب میں اکثر لوگ یہی کہتے نظر آتے ہیں۔ کہ الحمدُللہ اُنکی زندگیوں سے بھی مشکلات  ختم ہُوتی جارہی ہیں اُور اللہ کریم کے فضل سے اب زندگی نہایت سِہل نظر آنے لگی ہے۔ اِس نماز کا طریقہ دراصل فیضان اُولیائے کرام ہے۔ لِہذا اِس نفلی نماز سے فوائد بھی صِرف وہی حاصل کرپائے گا کہ جس کے دِل میں اُولیائے کاملین کی محبت کا چشمہ بِہتا ہُو۔۔۔

ا‘ور میرے آقائے نعمت اِمام اہلسُنت مُجددِ دین مِلت عاشق ماہِ رسالت الشاہ اِمام احمد رضا علیہ الرحمتہ الرحمن نے اِس نفلی نماز کے لئے اپنے نعتیہ دیوان حدائقِ بخشش میں کیا خُوب اِرشاد فرمایا ہے کہ،،

حُسنِ نیت ہُو۔پھر خَطا جاتا ہی نہیں
ایسا بے مِثل و یگانہ ہے۔ دُوگانہ تیرا

یعنی اِس نفلی  نماز کا طریقہ ایک ایسا بے مِثال و بے نظیر تیر ہے کہ جِسے اخلاصِ نیت کیساتھ اگر کمان سے چُھوڑا جائے تو اِسکا نِشانہ کبھی نہیں چُوکتا ہمیشہ نشانے پر لگتا ہے۔ اُور  پڑھنے والا ہمیشہ ہی بامُراد لُوٹتا ہے۔۔۔ سُبحان اللہ
با اَدب بانصیب بے ادب بد نصیب۔۔۔ آمین آمین آمین ۔ بجاہِ النبی الکریم ﷺ

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Archive

Blog Archive