Tuesday 24 September 2013

عبادات

نماز کي شرائط
نماز کي چھ شرائط ہيں
 طہارت ، ستر عورت، استقبالہ قبلہ، وقت ، نيت، تحريمہ ۔
 نماز کي پہلي شرط طہارت ہے يعني نمازي کا جسم اور لباس پاک ہونا چاہيے نيز جس جگہ نماز پڑھي جائے وہ بھي نجاست سے پاک ہوني ضروري ہے، طہارت کے ليے اگر حاجت ہو تو غسل کيا جائے ورنہ وضو کرنا ضروري ہے، وضو، غسل، تيمم اور کپڑے پاک کرنے سے متعلق ضروري مسائل پہلے بيا ن کي جاچکے ہيں۔
 نماز کي دوسري شرط ستر عورت ہے يعني بدن کا وہ حصہ جس کا چھپانا فرض ہے اسے چھپايا جائے ، مرد کے ليے ناف کے نيچے سے گھٹنو ں کے نيچ ے تک کا حصہ ستر عورت ہے جبکہ عورت کے ليے دونوں ہتھيليوں، پاؤں کے تلووں اور چہرے کے سوا سارا بدن عورت يعني چھپانے کي چيز ہے، نماز کے علاوہ عورت کو نامحرموں سے چہرے کا پردہ کرنا بھي لازم ہے۔
اتنا باريک لباس جس سے بدن کي رنگت جھلکتي ہو يا ايسا باريک دوپٹہ جس سے بالوں کي سياہي چمکے، ستر کے ليے کافي نہيں يعني ايسے لباس ميں نماز نہيں ہوتي بلکہ ايسا لباس نماز کے علاوہ بھي حرام ہے۔
 نماز کي تيسري شرط استقبال قبلہ يعني کعبہ شريف کي طرف منہ کرنا ہے، نمازي کا منہ اور سينہ قبلہ کي طرف ہونا چاہيے۔
 چوتھي شرط نماز کا وقت ہے، فجر کي نماز کا وقت صبح صادق سے لے کر سورج کي کرن چمکنے تک ہے يعني سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز فجر مکمل کرليني چاہيے، ظہر کي نماز کا وقت سورج ڈھلنے سے اس وقت تک ہے جب ہر چيز کا سايہ اصل سائے سے دو گنا ہوجائے ، اصلي سايہ وہ ہے جو سورج کے خط نصف النہار پر پہنچنے کے وقت ہوتا ہے۔
عصر کي نماز کا وقت ظہر کا وقت ختم ہونے سے لے کر سورج غروب ہونے تک ہے،غروب آفتاب سے قبل بيس منٹ کا وقت مکروہ ہوتا ہے اس سے پہلے نماز عصر پڑھ ليني چاہيے اگر کسي وجہ سے عصر نہ پڑھي ہو تو اس مکروہ وقت ميں پڑھ ليني چاہيے۔
مغرب کا وقت غروب آفتاب سے شفق غروب ہونے تک ہے جبکہ عشاء کا وقت شفق غروب ہونے سے لے کر طلوع فجر تک ہے البتہ نصف شب سے زائد تاخير مکروہ ہے۔
 نماز کي پانچويں شرط نيت ہے، نيت دل کے پکے ارادے کو کہتے ہيں اسکا ادني درجہ يہ ہے کہ اگر اس وقت کوئي پوچھے کہ کون سي نماز پڑھ رہے ہو تو فورا بتا دے، اگر سوچ کر بتائے گا تو نماز نہ ہوگي، زبان سے نيت کہہ لينا مستحب ہے اور اس کے ليے کسي زبان کي قيد نہيں، بہتر ہے کہ تکبير اولي کہتے وقت نيت موجود رہے۔
  نماز کي چھٹي شرط تکبر تحريمہ ہے يعني  اللہ اکبر  کہہ کر نماز شروع کي جائے? لفظ  (اللہ)    کو   (آللہ)   يا   (اکبر)   کو   (اکبار)  کہا تو نماز نہ ہوگي بلکہ اگر انکے فاسد معاني سمجھ کر جان بوجھ کر ايسا کہے تو کافر ہے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Archive