Tuesday 24 September 2013

عبادات

نماز پڑھنے کا مسنون طريقہ
با وضو قبلہ کي طرف منہ کر کے اس طرح کھڑے ہوں کہ دونوں پاؤں کے درميان چار انگل کا فاصلہ رہے پھر اپنے ہاتھ کانوں تک اس طرح اٹھائيں کہ درميان ميں چار انگل کا فاصلہ رہے پھر اپنے ہاتھ کانوں تک اس طرح اٹھائيں کہ انگوٹھے کانوں کي لو سے چھو جائيں اور انگلياں نہ ملي ہوئي ہوں نہ خوب کھلي ہوئي بلکہ اپني اصل حالت پر ہوں اور ہتھيلياں قبلہ رخ ہوں پھر نيت کر کے اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ ناف کے نيچے لا کر اس طرح باندھ ليں کہ داياں ہاتھ بائيں ہاتھ کي پشت پر اور درمياني تين انگلياں کلائي کي پشت پر ہوں پھر انگوٹھے اور چھوٹي انگلي سے حلقہ بنا کر بائيں کلائي کو پکڑ ليں اور ثناء پڑھيں
سبحانک اللھم وبحمدک وتبارک اسمک و تعالي جدک ولا الہ غيرک
ترجمہ ( پاک ہے تو اے اللہ ! اور ميں تيري حمد کرتا ہوں، تيرا نام برکت والا ہے اور تيري عظمت بلند ہے اور تيرے سوا کوئي معبود نہيں)
پھر تعوذ اور تسميہ پڑھ کر سورہ فاتحہ پڑھيں
اعو ذ با للہ من الشيطن الرحيم
بسم اللہ الرحمن الرحيم
(ميں پناہ مانگتا ہوں اللہ کي ،  سيطان مردود سے)
(اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا ہے)
الحمد للہ رب العلمين
الرحمن الرحيم  ملک يوم الدين   اياک
نعبد واياک نستعين  اھدنا الصراط
المستقيم  صراط الذين انعمت عليم
غير المغضوب عليھم ولا الضالين?  آمين
(سب خوبياں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا، بہت مہربان رحمت والا، روز جزا کا مالک، ہم تجھي کو پوجيں اور تجھي سے مدد چاہيں، ہم کو سيدھا راستہ چلا، راستہ ان کا جن پر تو نے احسان کيا، نہ ان کا جن پر غضب ہوا، اور نہ بہکے ہوؤں کا) (کنز الايمان از اعلي حضرت امام اح-مد رضا محدث بريلوي رحمتہ اللہ عليہ)
سورہ فاتحہ کے بعد آہستہ سے آمين کہيں ، اسکے بعد کوئي سورت يا تين آيات باتين آيات کے برابر کوئي آيت پڑھيں
قل ھو اللہ احد  اللہ الصمد
لم يلد  ولم يولد  ولم يکن لہ کفوا  احد
(تم فرماؤ! وہ اللہ ہے وہ ايک ہے، اللہ بے نياز ہے، نہ اس کي کوئي اولاد اور نہ وہ کسي سے پيدا ہوا، اور نہ اس کے جوڑ کا کوئي)  (کنز الايمان)
پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع ميں جائيں اور گھٹنوں کو انگلياں کھول کر مضبوطي سے پکڑليں اور اتنا جھکيں کہ سر اور کمر ايک سطح پر رہے? رکوع ميں نظر دونوں پاؤں کي پشت پر رہے جبکہ قيام کے دوران نگاہ سجدے کي جگہ رکھني چاہيے
رکوع ميں کم سے کم تين بار يہ پڑھيں
سبحان ربي العظيم
(پاک ہے ميرا پروردگار عظمت والا)  پھر تسميع کہتے ہوئے کھڑے ہوجائيں
سمع اللہ لمن حمد
(اللہ نے اس کي سن لي جس نے اس کي تعريف کي ) پھر تحميد کہيں
ربنا لک الحمد(اے ہمارے مالک! سب تعريف تيرے ہي ليے ہے)
پھر تکبير کہتے ہوئے يوں سجدہ ميں جائيں کہ پہلے گھٹنے اور پھر دونوں ہاتھ زمين پر رکھيں ، پھر ناک اور پھر پيشاني زمين پر جمائيں اور چہر ہ دونوں ہاتھوں کے درميان رکھيں
اس بات کا خيال رہے کہ سجدے کے دوران ناک کي ہڈي زمين پر صحيح لگي ہوئي ہو، نظر ناک کے سرے پر رہے، دونوں پاؤں کي تمام انگلياں زمين پر قبلہ رخ لگي ہوں اور دونوں ہتھيلياں زمين پر قبلہ رخ بچھي ہوں نيز دونوں بازو کروٹوں سے اور پيٹ رانوں سے اور رانيں پنڈليوں سے جدا رہيں? سجدے ميں کم اس کم تين باريہ تسبيح پڑھيں
سبحان ربي الاعلي
(پاک ہے ميرا پروردگار بہت بلند)
سجدے سے اٹھتے ہوئے تکبير کہيں اور باياں پاؤں بچھا کر اس پر بيٹھيں اور داياں پاؤں کھڑا کر کے اسکي انگلياں قبلہ رخ کر ليں اس دوران ہتھيلياں رانوں پر بچھا کر گھٹنوں کے پاس اس طرح رکھيں کہ انگلياں قبلہ رخ رہيں پھر تکبير کہتے ہوئے اسي طرح دوسرا سجدہ کريں? پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے اس طرح کھڑے ہوں کہ پہلے سر اٹھائيں پھر ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ کر پنجوں کے بل کھڑے ہو جائيں
اب صرف بسم اللہ الرحمن الرحيم  پڑھ کر قرات شروع کرديں پھر اسي طرح رکوع اور سجدے کر کے داياں پاؤں کھڑا کر کے بائيں پاؤں پر بيٹھ جائيں اور تشھد پڑھيں
التحيات للہ والصلوت والطيبت
السلام عليک ايھا النبي و رحمتہ اللہ و برکاتہ
السلام علينا  و علي عباد اللہ الصلحين
اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا
عبدہ  و رسولہ
(تمام قولي عبادتيں اور تمام فعلي عبادتيں اور تمام مالي عبادتيں اللہ ہي کے ليے ہيں، سلام ہو آپ پر اے نبي  اور اللہ کي رحمتيں اور برکتيں? ہم پر اور اللہ کے نيک بندوں پر سلام?ميں گواہي ديتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئي معبود نہيں اور گواہي ديتا  ہوں کہ محمد  اسکے بندے اور رسول ہيں)
تشھد پڑھتے وقت جب (اشھد ان لا)  کے قريب پہنچيں تو دائيں ہاتھ کي پيچ کي انگلي اور انگوٹھے کو ملا کر حلقہ بنائيں اور چھوٹي انگلي اور اسکے ساتھ والي انگلي کو ہتھيلي سے  ملاديں اور لفظ  (لا)  پر شہادت کي انگلي اٹھائيں اور (الا) پر نيچے کر ليں اورپھر سب انگلياں فورا سيدھي کرليں?  قعدہ کے دوران نطر اپني گود کي طرف رکھيں
اگر فرض نماز ہو اور دو سے زيادہ رکعتيں پڑھني ہوں تو تشھد کے بعد کھڑے ہو جائيں اور اگلي رکعتوں کے قيام ميں سورہ  کے بعد چھوٹي سورہ نہ ملائيں? آخري قعدہ ميں تشھد کے بعد درود شريف پڑھيں
اللھم صل علي محمد
وعلي ال محمد کما صليت علي ابراہيم و علي
ال ابراہيم انک حميد مجيد?  اللھم بارک
علي محمد و علي ال محمد کما بارکت علي
ابراہيم وعلي ال ابراہيم انک حميد مجيد
(اے اللہ! درود بھيج ہمارے سردار حضرت محمد ? پر اور انکي آل پر جس طرح تو نے درود بھيجا سيدنا ابراہيم عليہ السلام پر اور انکي آل پر، بيشک تو سراہا ہو ابزرگ ہے? اے اللہ !  برکت نازل کر ہمارے سردار حضرت محمد  پر اور انکي آل پر جس طرح  تو نے برکت نازل کي سيدنا ابراہيم عليہ السلام پر اور انکي آل پر ، بيشک تو سراہا ہوا  بزرگ ہے)
پھر يہ دعا  يا کوئي اور دعائے ماثورہ پڑھ ليں
اللھم رب اجعلني مقيم الصلوہ  ومن
ذريتي ربنا و تقبل دعاء  اللھم ربنا اغفرلي ولوالدي وللمومنين يوم يقوم الحساب
(اے اللہ اے ميرے رب!  مجھے نماز قائم کرنے والا رکھ اور کچھ ميري اولاد کو، اے ہمارے رب! اور ہماري دعا سن لے اے اللہ اے ہمارے رب ! مجھے بخش دے اور ميرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا)
پھر پہلے دائيں کندھے کي طرف منہ کر کے سلام کہيں اور پھر بائيں طرف بھي
السلام عليکم و رحمتہ اللہ
(تم پر سلامتي ہو اور اللہ کي رحمت)
نماز کے بعد دونوں ہاتھ سينے کے مقابل اٹھا کر اللہ تعالي سے اخلاص  و  عاجزي سے دعا مانگيں اور دعا کے بعد اپنے ہاتھ چہرے پر پھيرليں? دعاؤں کے ليے فقير کي کتاب (مسنون دعائيں)  ملاحظہ فرمائيں
#اگرجماعت سے نماز پڑھيں تو پہلي رکعت کے قيام ميں صرف ثناء پڑھيں اور خاموش کھڑے رہيں يونہي ديگر رکعتوں کے قيام ميں بھي مقتدي کو قرات نہيں کرني چاہيے?  رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ  صرف امام کہے اور مقتدي تحميد کہے

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Archive